حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے، میاں امتیاز شیخ
ملتان (نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم نیشنل تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین میاں امتیاز احمد شیخ نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری کو ٹیکس نیٹ میں لا(بقیہ نمبر15صفحہ7پر)
نے کے لیے تو ادارے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں مگر مہنگائی کم کرنے اور کاروباری حالات کو بہتر کرتے ہوئے اسان کرنے کی کوئی واضح پالیسی کہیں نظر ارہی ہے۔اس وقت ملک میں پاکستان کی دو بڑی جماعتیں برسر اقتدار ہیں اور دونوں جماعتوں سے تاجر برادری کو بہت توقع تھی کہ وہ برسر اقتدار ا کر تاجر دوست پالیسی مرتب کریں گی مگر فل وقت حکومت اس معاملے میں ناکام نظر ارہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر حکومت ادارے تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس نیٹ میں لانے کی پالیسی پر عمل چاہتے ہیں تو انہیں تاجروں کے کاروباری حوالے سے بھی اسانیاں اور پالیسیاں واضح طور پر مرتب کرتے ہوئے ان کا نفاذ کرنا ہوگا تاکہ تاجر برادری باسانی اپنے کاروبار اگے بڑھا سکے اور بلا تردد گورنمنٹ کے ٹیکسیشن نظام میں اپنا مربوط کردار ادا کر سکے،انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو اس وقت متحد ہونے کی بے انتہا ضرورت ہے کیونکہ مختلف شہروں میں تاجروں کو انتہائی نام مسائل حالات کا سامنا ہے اور جبری ٹیکس وصولی نظر ٹیکس وصولی کی جا رہی ہے جس کا واضح اور منفی اثر انے والے وقت میں ان دونوں جماعتوں کو برداشت کرنا ہوگا تاجر ہمیشہ ملک کی وقار اور معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتے ائے ہیں اس لیے دونوں برسر اقتدار جماعتوں کو تاجر دوست پالیسی اپنانی ہوگی اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات دینا ہوں گی تاکہ معاشی طور پر تاجر مضبوط ہو معاشی طور پر ملکی استحکام ہو اور ملک حقیقی معنوں میں ترقی کر سکے اور ان دونوں برسر اقتدار جماعتوں کی سابقہ روایت کے مطابق تاجروں کو ریلیف مل سکے۔