آپریشن،آن لائن جوئے میں ملوث گروہ کاسرغنہ گرفتار

   آپریشن،آن لائن جوئے میں ملوث گروہ کاسرغنہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈہرکی(نامہ نگار)کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کروڑوں روپے کے آن لائن جوئے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم رفیق امریکا فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔حکام نے بتایا کہ ملزم اور اسکے ساتھیوں پر ایف آئی اے اسٹیٹ بینک(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)

 سرکل میں مقدمہ درج ہے، ملزمان کی جوئے سے حاصل کی گئی ستاسی کروڑ سے زائد رقم نجی بینک اکانٹس میں موجودہے۔حکام نے بتایا کہ ملزمان نیآن لائن گیمبلنگ کیلئے شہریوں سے ماہانہ کرائے پر شناختی کارڈ لے رکھے تھے، ملزمان کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری کے ذریعے آن لائن خریداری میں بھی ملوث ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے ایئرلائن کا ٹکٹ کریڈٹ کارڈ کے مسروقہ ڈیٹا کے ذریعے خریدا تھا، ملزمان نے جوئے کی رقم سے مختلف بینکوں میں اکانٹس کھلوا رکھے تھے، جوئے کی رقم سے پوش علاقوں میں جائیدادیں بھی خریدی گئیں۔