ملتان، سوئی گیس ٹاسک فورس ان ایکشن،چھاپے، چار کنکشن منقطع
ملتان (نیوز رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی چھٹی والے دن بھی کاروائی مزید چار میٹر منقطع کردیئے، تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر7صفحہ7پر)
ایک صارف نے اپنا میٹر خود ساختہ شفٹ کیا ہوا تھا اسکا میٹر منقطع کرکے اسے اپنی فٹنگ سروس پر منتقل کرنے کا ایک دن کا ٹائم دے دیا، محکمہ کو اس شفٹنگ کی وجہ سے لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا۔ ایک صارف کا میٹر کانٹر ٹوٹا ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا، ایک اور صارف کا میٹر بلنگ کی اطلاع پر کانٹر سیل ٹوٹے ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا، ایک صارف کا میٹر سروس سے دور ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا۔ اسکے علاہ پانچ صارفین جو کہ غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں کو گیس دیتے ہوئے پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، اسکے علاہ خانیوال وزٹ کے دوران ٹاسک فورس نے پانچ گھروں کے ربڑ پائپ بھی اتروا دیئے۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ صارفین اپنے میٹر سے گھر تک فکس فٹنگ استعمال کریں ربڑ پائپ اتروا دیں بصورت دیگر محکمہ HSE کی خلاف ورزی کی وجہ سے میٹر منقطع کردے گا۔