ڈالے کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ،ڈالہ ڈرائیور جاں بحق

  ڈالے کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ،ڈالہ ڈرائیور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ) الہ آباد کے نواح میں دودھ کے ڈالے کی ٹرالی ٹریکٹر سے ٹکر کے نتیجہ میں ڈالہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق کھوکھر اشرف کا رہائشی 44سالہ الطاف ولد اشرف دودھ والی گاڑی نمبر B-8205 لے کر الہ آباد سے لاہور جارہاتھا کہ قلعہ ناتھا سنگھ کے قریب آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرہوگئی جس سے ڈالہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ پیچھے سے آنے والا موٹرسائیکل سوار رفیق ولد علی محمد بھی زخمی ہوگیا، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالہ کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ٹریکٹرٹرالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -