آئندہ مالی سال میں 4لاکھ سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ
لاہور( این این آئی)ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 4 لاکھ سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کے حوالے سے منصوبہ تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے 4 لاکھ 3 ہزار 50 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال کے دوران کوئی نیاگیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے ،تاہم سوئی ناردرن کے سسٹم پر4لاکھ 3ہزار50نئے گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس وقت نئے گھریلو صارفین کے گیس کنکشن پر پابندی عائد ہے۔
گیس کنکشن