شعبہ صحت کو جدید طرز پر ترقی دینے کی ضرورت ہے : فیصل کریم کنڈی
پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کو جدید طرز پر ترقی دینے کی ضرورت ہے، صوبہ کے ہسپتالوں میں موجودہ رائج طبی نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، صوبہ میں ایم ٹی آئی نظام صحت طبی علاج معالجہ میں متاثرکن ثابت نہیں ہوا، صوبہ سندھ کا شعبہ صحت کا بہترین ماڈل پورے ملک میں لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گورنر ہاو_¿س پشاور میں پیپلز ڈاکٹرز فورم کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا. وفد کی قیادت ڈاکٹر جانباز خان کررہے تھے، ملاقات میں صوبہ میں شعبہ صحت کی بہتری اور علاج معالجہ کی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے گورنر کو صوبہ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو درپیش مسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کیا. اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی اولین زمہ داریوں میں شامل ہے، صوبہ سندھ کی طرز پرخیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کے قیام سے طبی شعبہ میں واضح تبدیلی نظر آئے گی. گورنر نے کہا کہ صوبہ میں میڈیکل کمشن کے قیام کیلئے ماہرین طب اپنی تجاویز اور پیپر ورک تیار کریں. ملاقات میں ڈاکٹر جانباز خان کی قیادت میں ملنے والے وفد نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے گورنر کی تجاویز و تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ معاشرے میں شعبہ ادب و صحافت سے وابستہ افراد اہم مقام رکھتے ہیں، قلم کی طاقت مہذب معاشروں کی مثبت تبدیلی اور انقلاب کا باعث بنی ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کے روز معروف کالم نگار ، شاعر ، ڈرامہ نویس روزنامہ جنگ سے وابستہ صحافی منصور افاق سے گورنر ہاو_¿س میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر معاشرے میں بے یقینی، تناو_¿ کی صورتحال کے خاتمہ کیلئے کالم نگار، شعراءسمیت اہل ادب کے کردار کی اہمیت پر گفتگو کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شعبہ صحافت و شعبہ ادب سے وابستہ افراد اپنے تحریروں سے حکومت کی اصلاح کرنے کا باعث بنتے ہیں اور معاشرتی سطح پر آگاہی کے ساتھ عوام کو مختلف شعبوں سے متعلق حقائق پر مبنی علوم کی منتقلی میں اہمیت کے حامل ہیں، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مزاح و برداشت کلچر تیزی سے ختم ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لہجوں میں تلخیوں سے زندگی کی رونقیں ماند پڑتی جا رہی ہیں، ایک خوشگوار معاشرے کی از سر نو تشکیل کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت سے اس ملک اور صوبہ کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معروف کالم نگار و سینئر صحافی منصور آفاق کی جانب سے صوبہ کے دانشوروں کی ایک کانفرنس طلب کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی صوبہ کے کلچر کے فروغ اور یہاں کے قلم کاروں اور دانشوروں کے زریعے امن و محبت کے پیغام کو پھیلانے کے لیئے کانفرنس کاانعقاد کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تاریخی ورثہ اور قیام امن کے لیئے دی گئی قربانیوں کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیئے گورنر ہاو_¿س میں میوزیم بھی قائم کرینگے۔