ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی 

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی 
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا دس سالوں میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے، میزبان ویسٹ انڈیز  نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میچ بارش کے باعث روکا گیا جس کے بعد جنوبی افریقا کا ہدف 136 سے 123 ہوگیا جو کے 17 اوورز میں مکمل کرنا تھا۔سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی دعوت پر ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 52 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ کائل میئرز نے 35،  آندرے رسل نے 15 رنز بنائے۔

شائے ہوپ صفر، نکولس پورن اور کپتان پاوول ایک، ایک ، عقیل حسین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ الزاری جوزف 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، یانسن، مارکرم، مہاراج اور رباڈا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ گروپ 2 سے انگلینڈ نے امریکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی لئے کولیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے ۔