کراچی: اندھی گولی نے گھر کی چھت پر سوئے لڑکے کی جان لے لی

کراچی: اندھی گولی نے گھر کی چھت پر سوئے لڑکے کی جان لے لی
کراچی: اندھی گولی نے گھر کی چھت پر سوئے لڑکے کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی نے گھر کی چھت پر سوئے 14 سالہ لڑکے کی جان لے لی۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگنے سے 14سال کا علی رضا دوران علاج دم توڑ گیا۔علی رضا کے والد کا بتانا ہے کہ جاں بحق بیٹا گھر کی چھت پر سو رہا تھا،رات کے کسی پہر نامعلوم سمت سے گولی لگی،میری آنکھ کھلی تو بچہ لمبی لمبی سانسیں لے رہا تھا ، اس کی کوئی چیخ تک نہ نکلی۔
لڑکے کی د±ہائی دیتی دادی کا کہنا تھا کہ آج پوتے کی سالگرہ کا دن بھی ہے ، 6 ماہ کی عمر میں والدہ کے انتقال کے بعد علی رضا کو پال کر جوان کیا تھا اور آج یہ وقت دیکھنا پڑا۔دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بجلی نہیں آتی ، راتوں کو گھر کی چھت پر سوتے ہیں ، اگر لوڈشیڈنگ نہ ہوتی تو آج شاید ایسا واقعہ نہ ہوتا۔
علی رضا نویں جماعت کا طالب علم تھا ، پولیس نے کورنگی تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔