پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے ...
پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم جاری کر دیا۔
الیکشن ٹریبونل پشاور کے جج جسٹس شکیل احمد نے انتخابی نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت الیکشن ٹریبونل نے فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دیا جائے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق 180 دنوں میں کیس میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن نے 7 دن میں جواب جمع کرنا ہوتا ہے۔بعدازاں عدالت نے پی کے 71 سے پی ٹی آئی آزاد امیدوار محمود جان کے کیس میں الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کامران بنگش، محمود جان، ملک شہاب، ارباب جانداد، محمد عاصم اور ساجد نواز نے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں۔اے این پی رہنما پی کے 89 سے امیدوار میاں افتخار نے بھی نتائج کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -