ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی ...
ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینٹ لوشیا (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی 20ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،ایونٹ کے 51وٰیں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو24رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے206رنز کا ہدف دے دیا تھا، جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر181رنز بناسکی، ڈیوڈ وارنر6، ہیڈ76، مچل مارش 37، میکس ویل 20، سٹونس2، ٹم ڈیوڈ15 جبکہ میتھیوویڈ1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سےارشدیپ نے3، کلدیپ یادیو نے2 جبکہ بمرا اور پٹیل نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل بھارت کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنائے،ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائےہزل وڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،رشبھ پنٹ15 رنز بناکر سٹونس کا شکار بنے، کپتان روہت شرما نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 41 گیندوں پر92 رنز بنائے، انہیں مچل سٹارک نے بولڈ کیا،میچ کے تیسرے اوور میں بھارتی کپتان روہت شرما نےمایہ ناز آسٹریلوی باولر مچل سٹارک کو 4 چھکے اور ایک چوکا بھی مارا، سوریا کمار یادیو31 رنز بناکر سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔اگر آج آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے اور اگر بھارت نے آسٹریلیا کو ہرایا تو کینگروز کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچنا بظاہر کافی مشکل ہوجائے گا جبکہ بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔