ٹی 20 کرکٹ، بھارتی کپتان روہت شرمانے اہم سنگ میل عبور کرلیا
سینیٹ لوشیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی 20انٹرنیشنل میں 200چھکے مارنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
سینیٹ لوشیا میں کھیلے جا رہے میچ میں آسڑیلیا کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما نے آسٹریلوی بولرسٹارک کو ایک اوور میں 29رنز جڑدیئے جس میں 4چھکے اور ایک چوکا شامل تھا،اس کے ساتھ ہی روہت شرما ٹی 20انٹرنیشنل میچز میں 200چھکے مارنے والے پہلے بیٹر بھی گئے۔