وزیر اعلیٰ پنجاب  کا عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر خصوصی  پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب  کا عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر خصوصی  ...
وزیر اعلیٰ پنجاب  کا عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر خصوصی  پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سفارتکاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہے۔ خواتین کی قیادت اور نقطہ نظرسفارتی کوششوں میں ہمدردی اور استقامت کی ایک منفرد اور ضروری جہت لاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن دنیا بھر کی خواتین سفارتکاروں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے لئے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔ خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ معاشر تی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ گہرائی سے منسلک ہے۔ پاکستان کی معروف سفارتکار ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ خواتین کو سفارتکاری اور بین الاقوامی تعلقات میں کیریئر اختیار کرنا چاہیے۔