ہر ڈویژن میں ”مریم کی دستک“  کی65 سروسز شروع کرنے کا حکم

ہر ڈویژن میں ”مریم کی دستک“  کی65 سروسز شروع کرنے کا حکم
 ہر ڈویژن میں ”مریم کی دستک“  کی65 سروسز شروع کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ہر ڈویژن میں ”مریم کی دستک“  کی65 سروسز شروع کرنے کا حکم دیا ہے- وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ”مریم کی دستک“ سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظور ی دی گئی-اجلاس میں لاہور میں ”مریم کی دستک“کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا-اگست میں لاہور میں ”مریم کی دستک“ سروسزکی تعداد 65 تک پہنچ جائے گی- 14 اگست سے ہر ڈویژن میں مریم کی دستک سروسز شروع ہو جائے گی -پولیس، ریونیو، بلدیات،ایکسائز، ٹی ایم اے،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہونگی - اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیاگیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دستک ایپ پر سروسز کی مزیدبہتری کی ہدایت کی-چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مریم کی دستک پراجیکٹ توسیع پر بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ، ڈیتھ، میرج  سرٹیفکیٹس سروسز دستک ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس،موٹر وہیکل ٹرانسفراور نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت بھی دستک ایپ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔شہری مریم کی دستک نمائندوں کی اپوئنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سنٹر 1202 کے ذریعے سروسز اپلائی ہوسکتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیرِ مریم اورنگ زیب،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر نے شرکت کی-