یوم پاکستان کی تقریب ، غیرملکی میڈیا بھی’ عش عش ‘کراُٹھا

یوم پاکستان کی تقریب ، غیرملکی میڈیا بھی’ عش عش ‘کراُٹھا
یوم پاکستان کی تقریب ، غیرملکی میڈیا بھی’ عش عش ‘کراُٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سات سال کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر پیر کوہونیوالی یوم پاکستان کی پریڈ پر غیرملکی میڈیا بھی عش عش کراُٹھا اورکہاکہ یہ پریڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کی دلیل ، طالبان اور بھارت کے لیے واضح پیغام ہے ۔
برطانوی اخبار گارڈین نے لکھاکہ سات سال بعد مسلح افواج کی پریڈاور ہتھیاروں ، میزائل کی نمائش آرمی چیف کے اس دعوے کو ثابت کرتی ہے کہ ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے ، پریڈ میں بھرپورقوت کامظاہرہ کیاگیا جس دوران مقامی سطح پر تیارکیے گئے ڈرون طیارے براق کی نمائش کی گئی جس کے بعد پاکستان آرمڈڈرون رکھنے والے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
دی ڈپلومیٹ نے لکھاکہ پاکستان نے طالبان اور اپنے حریف ملک بھارت کو واضح پیغام دیدیاہے ۔

مزید :

قومی -Headlines -