دنیا کا انوکھا ترین میلہ جہاں شرکا ء ایک دوسرے کو بوسہ دینے کیلئے جمع ہو تے ہیں کیونکہ۔۔۔

دنیا کا انوکھا ترین میلہ جہاں شرکا ء ایک دوسرے کو بوسہ دینے کیلئے جمع ہو تے ...
دنیا کا انوکھا ترین میلہ جہاں شرکا ء ایک دوسرے کو بوسہ دینے کیلئے جمع ہو تے ہیں کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرہ بالی کے دیہاتوں میں ایک سالانہ تہوار منایا جاتا ہے جس کے دوران نوجوان لڑکے لڑکیاں عوامی مقامات پر بوسہ بازی کے لئے جمع ہوتے ہیں۔

دنیا کی سب سے خوش اقوام کی فہرست جاری ،پاکستانی کونسے نمبر پر آئے ؟جانئے
یہ تہوار اومید امیدان کہلاتا ہے اور مقامی لوگ اسے خوش قسمتی، خوشحالی، سلامتی، محبت اور کثرت اولاد کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ ڈینپاسار اور قریبی دیہاتوں کے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں ایک مرکزی مقام پر جمع ہوتے ہیں۔ تقریباً ایک صدی سے جاری اس تہوار میں حصہ لینے والے اکثر لوگ غیر شادی شدہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہوتے ہیں۔ تہوار کے آغاز میں مقامی مذہبی رہنما دعا کرواتے ہیں اور اس کے بعد نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بوسہ بازی میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ اگر اس دوران کوئی جوڑا بے قابو ہونے کی کوشش کرے تو ان کے جذبات کو ٹھنڈے پانی کی بالٹیاں انڈیل کر سرد کیا جاتا ہے۔ اس تہوار میں قریب آنے والے نوجوان لڑکے لڑکیاں اکثر رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہوجاتے ہیں اور یوں اس تہوار کو اکثر جوڑوں کی پریم کہانی کا نقطہ آغاز بھی کہا جاسکتا ہے۔ یہ تہوار صرف جزیرہ بالی کے دور دراز دیہاتوں میں ہی منایا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -