سعودی حکومت غیر ملکیوں کو اس طریقے سے بھی تنگ کرسکتی ہے؟ جان کر کوئی بھی اداس ہوجائے

سعودی حکومت غیر ملکیوں کو اس طریقے سے بھی تنگ کرسکتی ہے؟ جان کر کوئی بھی اداس ...
سعودی حکومت غیر ملکیوں کو اس طریقے سے بھی تنگ کرسکتی ہے؟ جان کر کوئی بھی اداس ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی انشورنس ادارے جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصے کے لئے مملکت سے باہر رہنے والے غیرملکیوں کو ادارے کی طرف سے تمام خدمات کی فراہمی بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے، اور یہ کہ اس صورت میں خدمات کی دوبارہ فراہمی مملکت میں واپسی پر ہی شروع ہو سکے گی۔
عرب نیوز کے مطابق ادارے کے ڈپٹی گورنر عبدالعزیز الحبدان کا کہنا تھا کہ مملکت میں غیر ملکی ملازمین کی بڑی تعداد کو خدمات فراہم کرنے کے لئے ادارہ کمپنیوں اور ان کے ملازمین کے لئے الیکٹرانک خدمات کی فراہمی متعارف کروانے کے لئے بھی کام کررہا ہے۔
الحبدان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ کفیل انشورنس ادارے کو فراہم کی جانے والی معلومات میں ملازمین کی اجرت اصل سے کم بتاتے ہیں، تاکہ انشورنس کی مد میں کم حصہ ڈالنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک نظام متعارف ہونے کے بعد ناصرف خدمات کی عمومی فراہمی بہتر ہوجائے گی بلکہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ بھی بہتر طور پر ممکن ہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -