یہ طریقہ ضرور سیکھ لیں کیونکہ ایک دن آپ کی جان اس کی وجہ سے بچ جائے گی

یہ طریقہ ضرور سیکھ لیں کیونکہ ایک دن آپ کی جان اس کی وجہ سے بچ جائے گی
یہ طریقہ ضرور سیکھ لیں کیونکہ ایک دن آپ کی جان اس کی وجہ سے بچ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) اگر سانس کی نالی میں کوئی چیز پھنس جائے تو آپ بخوبی آگاہ ہیں کہ کسی دوسرے شخص کو کس طرح طبی امداد دیتے ہوئے اس چیز کو نکالنا ہے اور اس کی جان بچانی ہے۔اس طریقے میں آپ اس شخص کو پیچھے سے پکڑتے ہیں اور زور سے جھٹکا دیتے ہوئے پھنسی ہوئی چیز کو نکال دیتے ہیں لیکن اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوجائے اور آپ اکیلے ہوں تو یقیناًیہ ایک گھمبیر صورتحال ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسی صورت میں آپ کو کیا کرن چاہیے۔
زمین پر گٹنوں اور ہاتھوںکے گھوڑے والی پوزیشن بنائیں۔اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو بند کرکے مکے والی پوزیشن بناکر زمین پر رکھیں۔اس کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں کو اس طرح نکالیں کہ آپ کی چھاتی زمین سے جاکر ٹکرائے اور آپ کے جسم کوایک جھٹکا لگے۔پھنسی ہوئی چیز حلق یا سانس کی نالی سے نکل جائے گی اور آپ کی جان بچ جائے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -