تعلیم دشمن حکمرانوں نے ترقی کا پہیہ روک رکھا ہے،خرم نواز گنڈا پور

تعلیم دشمن حکمرانوں نے ترقی کا پہیہ روک رکھا ہے،خرم نواز گنڈا پور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) عوامی تحریک کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ تعلیم دشمن کرپٹ حکمرانوں اور ظالم نظام نے پاکستان کی ترقی کا پہیہ روک رکھا ہے ،میٹرو بسوں کی سبسڈی ، تعلیم کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ اہم ہے ،8سال میں ایک فی صد شرح خواندگی نہیں بڑھی ۔حکمران اورنج ٹرین اور میٹرو بسیں خود چلانا چاہتے ہیں جبکہ کالجز اور سکول نجی شعبہ کے حوالے کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے آئین کے پہلے 40آرٹیکلز پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا تو ان پر دہشت گردی کے 40مقدمے بنا دئیے گئے ،قائد اعظم ؒ نے غریب کیلئے پاکستان حاصل کیا تھا جو آج چند کھرب پتی خاندانوں کی چراہ گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے ،عوام جب تک تماشا دیکھتے رہیں گے تماشہ ہوتا رہے گا۔سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی ،سیمینار سے خواجہ عامر فرید کوریجہ ، جی ایم ملک،ڈاکٹر ہرمن، محمود فیضی ،راشد کلیامی ،ساجد بھٹی،نور اللہ صدیقی،ناصر ایڈووکیٹ ،راجہ زاہد ، شہزاد رسول،حاجی اسحق، عدنان جاوید ،مدثرہ بلوچ،محمد طیب ، علی وقار،انعم ناکی نے خطاب کیا ۔خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ 23مارچ 1940کے دن جب پاکستان کیلئے قرارداد منظور کی جا رہی تھی تو منٹو پارک گراؤنڈ میں موجود ہر ذی نفس مطمئن تھا کہ اب انہیں تحفظ ملے گا ،مگر افسوس 70سال کے بعد بھی غریب کو اس کا حق نہیں ملا