سابق صدرپرویز مشرف کادوراقتدارسنہری تھا، الطاف شاہد
لاہو( جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرویز مشرف کادوراقتدارسنہری دورتھا ۔ہمارے قائد آج بھی تعمیر پاکستا ن کیلئے اپنے عہدپرکاربند ہیں۔پاکستان میں قائداعظم ؒ کے افکار کی آبیاری کاخواب پرویز مشرف کی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوگا ۔پرویز مشرف کی کامیابی ان کی نیک نیتی کانتیجہ تھی۔
۔جوبھی انتھک پرویز مشرف کی طرح مخلص اورنڈرہوکرملک وقوم کی خدمت کرے گا لوگ اس کے گیت گاتے رہیں گے۔پرویز مشرف آج اقتدارمیں نہیں مگران سے والہانہ محبت اوران کیلئے دعاکرنیوالے کروڑوں کی تعدادمیں ہیں ۔
