برسلز دھماکے قابل مذمت،دہشتگرد انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں،افتخار حسین
لاہور ( نمائندہ خصوصی)ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے یورپی یونین کے ہیڈ کوراٹرز اور بیلجےئم کے دارالحکومت برسلز میں یکے بعد دیگرے ہو نے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں، دہشت گردی کسی ایک ملک کیلئے خطرہ نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔
دہشت گردی، شدت پسندی اور عدم برداشت نے پوری دنیا کیلئے سنگین مسائل پیدا کردیے ہیں لہذا آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دنیا کے تمام ممالک کو مذہبی، علاقائی، نسلی اور لسانی تفریق سے بالاتر ہو کر امن و سلامتی کیلئے دہشت گردی کے عفریت کے خلافمتحد ہو کر لڑنا ہو گا ۔
