حکمرانوں کواپنے سیاسی گناہوں کا بوجھ خوداٹھاناہوگا،اشرفبھٹی

حکمرانوں کواپنے سیاسی گناہوں کا بوجھ خوداٹھاناہوگا،اشرفبھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائند ہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نااہل حکومت عدالت کے پیچھے نہیں چھپ سکتی۔حکمرانوں کواپنے سیاسی گناہوں کابوجھ خوداٹھاناہوگا۔عدالت نے ہرگز نہیں حکومت نے خود پرویز مشرف کو کسی ضمانت کے بغیر ملک سے باہرجانے کی اجازت دی ۔

جس کمزورحکومت نے پرویز مشرف کوبیرون ملک جانے سے نہیں روکاوہ انٹرپول کی مددسے انہیں کس طرح واپس لے کرآئے گی ۔ حکمران مسلسل ایکسپوز ہونے کے باوجود ڈینگیں ماررہے ہیں ۔حکومت مزید کہاں تک جھوٹ کاسہارا لے گی ،حکمرانوں کاہرجھوٹ آشکارہوجاتا ہے وہ فردوس پارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے ایشوپر حکمران رسوائی کے ڈر سے عدالت کی بدنامی کرتے رہے ۔