حکومت عوام کو پٹوار کلچر سے نجا ت دلانے میں کامیاب ہو گئی،رانا بابر حسین

حکومت عوام کو پٹوار کلچر سے نجا ت دلانے میں کامیاب ہو گئی،رانا بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ہم نے صوبے سے فرسودہ نظام اور پٹوار کلچر کے خاتمے کا عزم کیا تھا اور آج صوبے کے عوام کی پٹوار کلچر سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ حکومتی مشینری اور منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کی شبانہ روز محنت اور کاوشیں رنگ لائی ہیں اور صوبے کی تمام تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا جدید نظام رائج ہو چکا ہے ۔