قومی کرکٹ ٹیم کا ممکنہ کوچ،عاقب جاوید ٹام موڈی اور ڈین جونز کے ناموں پر غور

قومی کرکٹ ٹیم کا ممکنہ کوچ،عاقب جاوید ٹام موڈی اور ڈین جونز کے ناموں پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کیلئے صلاح و مشورے تیز کر دیئے، عاقب جاوید کے ساتھ غیرملکی کوچز ٹام موڈی اور ڈین جونز کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ڈین جونز نے پی ایس ایل میں وسیم اکرم کے ساتھ چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوچنگ کے فرائض نبھائے تھے، شہریار خان کو سابق کپتان نے ان کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈین جونز کو پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تشویش نہیں ہے۔
تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ہوگا۔