ورلڈ ٹی 20 ، پاکستان اپنا آخری گروپ میچ (کل) آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا

ورلڈ ٹی 20 ، پاکستان اپنا آخری گروپ میچ (کل) آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موہالی (اے پی پی) ورلڈ ٹی 20 ، قومی کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ (کل) جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف آئی ایس بندرا سٹیڈیم، موہالی میں کھیلے گی۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے یہ میچ گرین شرٹس کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شکست کی صورت میں قومی ٹیم ورلڈ ٹی 20 سے باہر ہو جائے گی۔