ہالی ووڈ فلم ’’ڈیمولیشن ‘‘8اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (این این آئی)نیویارک میں ہالی وڈ کی سنسنی خیز فلم ڈیمولیشن کے پریمئیر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اسٹار کاسٹ کی شرکت نے رونقیں بڑھادیں۔کامیاب بینکر ڈیوس مچل ،بیوی کیرن کے ساتھ کامیاب اور خوشیوں سے بھرپور زندگی گزار رہا ہوتا ہے، لیکن ایک ہولناک روڈ ایکسیڈنٹ میں کیرن زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔ڈرامے سے بھرپور اس سنسنی خیزفلم کے پریمیئر کی تقریب نیویارک میں سجی۔زندگی کے اتار چڑھاؤ اور دکھ سکھ کی داستان بیان کرتی فلم ڈیمولیشن بڑے پردے پر 8 اپریل کو آرہی ہے ۔
