برطانیہ میں مقیم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محمد ذوالفقار کی 5 ایکڑ اراضی اور ایک دکان وا گزار

برطانیہ میں مقیم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محمد ذوالفقار کی 5 ایکڑ اراضی اور ایک دکان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے )اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کوششوں سے برطانیہ میں مقیم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی محمد ذوالفقار کی 5 ایکڑ اراضی اور ایک دوکان کا قبضہ واپس دلا دیا گیا ہے ۔ اس اراضی اور دوکان پر ان کے بھائی محمد لطیف نے 3 سال سے قبضہ کر رکھا تھا ۔ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی محمد ذوالفقار کی طرف سے کمیشن کو شکائت کے بعد یہ معاملہ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ریفر کیا گیا جس کے بعد کمیٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محمد ذوالفقار کی شورکوٹ روڈ پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5 ایکڑ اراضی اور ایک دوکان کا قبضہ ان کے بھائی محمد لطیف سے چھڑا کر اصل مالک کے حوالے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس قبضے کو چھڑانے میں ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اے سی پیر محل نے اہم کردار ادا کیا ۔