شہر میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سیوریج ملا پانی فراہم کیا جارہا ہے ،کامران سیف

شہر میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سیوریج ملا پانی فراہم کیا جارہا ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و سابق جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا کہ عوام کو میٹروبس،میٹرو ٹرین و ترقیاتی منصوبے نہیں بلکہ بنیادی ضرورت پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کو سیوریج ملا پانی فراہم کیا جارہا ہے پنجاب کی بیشتر آبادی آلودہ پانی پینے سے ہیپاٹائٹس ،گیسٹرو سمیت پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پانی کے عالمی دن کے موقع پر بھی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوئی واضح اور ٹھوس لائحہ عمل اختیار نہیں کیا گیا ۔ صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں پینے کا پانی مضر صحت ہے جبکہ تمام گھروں کو پانی کی سہولت میسر نہیں۔

،شہری زنگ آلود پائپ لائنز ، ناکارہ فلٹر کے علاوہ دیگر وجوہات کی بناء پر آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں قومی تحقیقاتی ادارے واٹر ریسرچ کونسل کی حالیہ رپورٹ میں بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ملک میں پینے کا82فیصد پانی انسانی صحت کے لیے موثر ہے اس لیے حکومت دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ عوام کو صاف پینے کی فراہمی کیلئے بھی فنڈز مختص کرے اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مصر صحت پانی کی وجہ سے گیسٹرو، ٹائیفائڈ،ہیپاٹائٹس، سمیت پیٹ و گلے کی بیماریوں سے بچ سکے ۔