امریکی اتحادیوں کا انجام عبرتناک ہو گا، شمالی کوریا

امریکی اتحادیوں کا انجام عبرتناک ہو گا، شمالی کوریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی پی) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر اور ان کے امریکی اتحادیوں کا انجام عبرتناک ہو گا۔ شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا خطے میں جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں اور ان کی شمالی کوریا کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے تشویش یکسر غلط ہے۔ شمالی کوریا نے کہا کہ خطے میں امریکی پالیسیاں حقائق کے بالکل برعکس ہیں اور شمالی کوریا امریکی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں تاہم اس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -