قومی اسمبلی ‘پرویز مشرف کی روانگی، حکومت اور اپوزیشن میں پھربحث ہوگی
لاہور(سپیشل رپورٹر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کے معاملے پر دوبارہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین بحث ہوگی۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر حکومت کو آڑھے ہاتھوں لینے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ہدف تنقید بنانے اور مناظرے کا چیلنج دینے پر اپوزیشن رہنماء ایک بار پھر حکومت کے خلاف بھرپور جوابی وار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن اراکین ایجنڈے سے ہٹ کر سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے کو اٹھائیں گے ۔
