جنوبی فرانس میں سکیورٹی خدشات کے باعث خالی کروایا جانے والا ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی فرانس میں سکیورٹی خدشات کے باعث خالی کرائے جانے والیٹولوس ایئر پورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور ایئرپورٹ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فرانس میں ٹولوس ایئر پورٹ کو آج علل صبح سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا اور طیاروں میں بیٹھے مسافروں کو بھی اتار دیا گیا تھا جس کے بعد ایئر پورٹ پر چند پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی اور اس دوران مسافروں کی تلاشی بھی لی گئی۔ سکیورٹی خدشات کے باعث ایئرپورٹ اور مسافروں کے سامان کی بھی تلاشی لی گئی اورمکمل کلیئرنس کے بعد ایئرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم ایئرپورٹ پر سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے اور پولیس اور فوج کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
