وزیراعلیٰ کی این اے101 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پرمسلم لیگ (ن) کے امیدوار افتخارچیمہ کومبارکباد

وزیراعلیٰ کی این اے101 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پرمسلم لیگ (ن) کے امیدوار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے این اے101وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پرمسلم لیگ (ن) کے امیدوار جسٹس (ر) افتخار چیمہ کومبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی ایک اور جیت عوام کا پارٹی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے اور این اے101کے ضمنی انتخابات میں بھی عوامی خدمت کی سیاست کامیاب ہوئی ہے۔ عوام نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو کامیاب کراکے پارٹی قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے امیدوار کی جیت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہی پارٹی ملک وقوم کو مسائل سے نجات دلانے کی اہلیت رکھتی ہے۔عوام کی بے لوث خدمت کا سفر پہلے سے بڑھ کر جاری رہے گا۔ووٹ کی طاقت سے عوام نے ایک بار پھر ملک کی ترقی کے مخالفین کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -