نظریہ پاکستان کونسل اور جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر ریلیاں، جلوس

نظریہ پاکستان کونسل اور جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر ریلیاں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) نظریہ پاکستان رابطہ کونسل اورجماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر چاروں صوبوں وآزاد کشمیر کے مختلف شہروں و علاقوں میں نظریہ پاکستان مارچ،جلسوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیاجن میں جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی قائدین کے علاوہ دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطابات کئے جبکہ تمامتر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ پشاور میں جماعۃ الدعوۃ کے تحت نظریہ پاکستان کا رواں کا اہتمام کیاگیا ۔کارواں جی ٹی روڈ حاجی کیمپ سے شروع ہو کر براستہ خیبر بازار تا پریس کلب اختتام پذیر ہوا جس میں شہر بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر پشاور کی فضاء تکبیر کے نعروں سے گونجتی رہی ۔کارواں سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ پشاور کے امیر حاجی محمد اقبال،جماعۃ الدعوۃ مردان کے امیرحاجی محمد عمر،جماعۃ الدعوۃ پشاور کے رہنما غازی انعام اللہ و دیگر نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ نے نظریہ پاکستان پر ایک بار پھر قوم کو متحد کر دیا ہے۔ ملک واسلام دشمن عناصر کی خوفناک سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم پورے ملک کے کونے کونے میں احیائے نظریہ پاکستان مہم چلارہے ہیں تاکہ لوگوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیا جائے۔نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کی طرف سے وہاڑی میں وی چوک سے گول چوک تک نظریہ پاکستان کاروواں منعقد ہوا جس کے اختتام پر جماعۃ الدعوۃ وہاڑی کے مسؤل شفیق الرحمان،جمعیت علماء اسلام کے رہنما غلام مرتضیٰ،جماعت اسلامی کے رہنما سید جاوید حسین شاہ،مسلم لیگ(ن) کے رہنما شیخ عبدالرحمان،زاہد اقبال چوہدری،انجمن تاجران راؤخلیل احمد،یاسر فاروقی،محمد عمران و دیگر نے خطاب کیا۔چکوال میں جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام پریس کلب میں نظریہ پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما کرنل (ر) نذیر احمد،جماعۃ الدعوۃ چکوال کے ضلعی مسؤل عبداللہ نثار و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے خطبہ الہ آبا د میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کے لئے جدوجہد کا رخ متعین کیا تھا ۔اسلامیان برصغیر ہندو سے الگ تھلگ ایک وطن چاہتے تھے کیونکہ مذہب،کلچر کی بنیاد پر مسلمان ہندوؤں کے ساتھ نہیں رہ سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو انگریز اور ہندو اپنا دشمن سمجھتے تھے اس لئے وہ قیام پاکستان کے سخت مخالف تھے لیکن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے الگ ملک عطاکر دیا۔ساہیوال میں نظریہ پاکستان کانفرنس سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالغفار بہاولپوری،جماعۃ الدعوۃ ساہیوال کے امیر محمد ارشد و دیگر نے خطاب کیا۔جہلم میں جماعۃ الدعوۃ کی نظریہ پاکستان کانفرنس سے نظریہ پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما پروفیسر ظفر اقبال نے خطاب کیا۔نارووال میں ہونے والی نظریہ پاکستان کانفرنس سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا رانا شمشاد احمد سلفی و دیگر نے خطاب کیا۔اوکاڑہ میں جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان کانفرنس سے مرکزی رہنماؤں مولانا طاہر طیب بھٹوی،مولاناخالد سیف الاسلام و دیگر نے خطاب کیا۔پاکپتن میں مولانا عبدالعزیز المدنی نے نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیاتھا ۔قیام پاکستان کے حصول کے مقاصد پر عمل کی ضرورت ہے۔ منڈی بہاؤالدین میں علی عمران شاہین نے نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے۔ پاکستان لاالہ الااللہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور تمام مسلمانوں کے ساتھ ہمارا رشتہ اسی کلمے کی بنیاد پر ہے۔نظریہ پاکستان ہی اسلام اور پاکستان کا محافظ ہے ۔گجرات میں جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما انجئنئرحارث ڈار،حافظ آباد میں مولانا اکرم ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو باہمی اختلافات ختم کرکے قیام پاکستان کے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ احیائے نظریہ پاکستان مہم کے ذریعہ ملک بھر میں اتحادویکجہتی کی فضا پیدا کریں گے۔نظریہ پاکستان رابطہ کونسل اورجماعۃالدعوۃ کی جانب سے بہاولپور، ڈی جی خاں، مظفر گڑھ، ڈیر اسمٰعیل خاں، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، نوشہرہ ، مردان، کوہاٹ، تلہ گنگ، وزیر آباد، میانوالی، بھکر، خوشاب، اٹک، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہر ی پور، ہزارہ، مظفر آباد،میر پور، کوٹلی، جھنگ، چنیوٹ، رحیم یار خاں، روہڑی، سکھر، سانگھڑ، بدین، قصور، پتوکی، اوکاڑہ، کھڈیاں خاص، ٹنڈو آدم، شہداد پور، نواب شاہ، چمن، ژوب، میر پور خاص و دیگر شہروں و علاقوں میں بھی نظریہ پاکستان کانفرنسوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -