گوجرانوالہ، پاک آرمی کا تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ اور معاون زخمی

گوجرانوالہ، پاک آرمی کا تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ اور معاون زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) پاک آرمی کا تربیتی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوجانے سے پائلٹ اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق کینٹ ائیر بیس سے اڑنے والا تربیتی ہیلی کاپٹر کچھ ہی فاصلہ پر فنی خرابی کے باعث کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ میجر مبین اور میجر دانش شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -