بلاول بھٹو زرداری کی مزار قائد پر حاضری

بلاول بھٹو زرداری کی مزار قائد پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ہے، بلاول بھٹوزرداری نے مزار پر پھولوں کی چادڑ چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے بدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ مزارقائد اعظم محمد علی جناح پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اس موقع پر نیوی کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ بلاول بھٹو کو بھی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید :

صفحہ اول -