یوم پاکستان، پاک بھارت سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ
سرینگر( اے این این ) یوم پاکستان کے موقع پر کنٹرول لائن پر تعینات پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں نے بھارتی سرحدی فورس کے اہلکاروں کو مٹھائی پیش کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منڈھیر اور چکند آباد کے مقام پر پاکستانی اور بھارتی سرحدی اہلکاروں کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے ہر اہم دن یا تہوار کے موقع پر سرحد پر اہلکاروں کی جانب سے مٹھائی اور مبارکباد کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے
