نشتر کالونی ،گھر سے 32سالہ خاتون کی لاش برآمد ،ابتدائی تفتیش میں دیور کا نام سامنے آ گیا

نشتر کالونی ،گھر سے 32سالہ خاتون کی لاش برآمد ،ابتدائی تفتیش میں دیور کا نام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور ( کرائم رپورٹر) نشتر کا لو نی کے ایک گھر سے 32سالہ خاتون کی لاش برآمد ، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجواکر تحقیقات شروع کردیں، ابتدائی تفتیش میں مقتولہ کے دیور کا نام سامنے آ گیا۔ بتایاگیا ہے کہ 3سالہ بچی کی ماں32سالہ شانہ بی بی نشیمن ٹاؤن میں رہائش پذیر تھی ۔ گذشتہ روز اہل محلہ نے بچی کے رونے کی آوازیں سن کر گھر کا تالہ توڑا تو خاتون کی لاش پڑی تھی جبکہ بچی پاس ہی بیٹھی رو رہی تھی۔ محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں تین سالہ بچی ریاض نامی شخص کا نام لے رہی ہے جو محلے داروں کے مطابق مقتولہ کا دیور ہے، پولیس نے اس پہلو پر بھی تحقیقات کا آغازکرکے ریاض کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کردئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -