صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم
ٓلاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا -ذرائع کے مطابق کاہنہ کے علا قہ صو ئے آصل میں صا دق ریا ض کے گھر سے نا معلو م ڈاکو فیملی کو یر غما ل بنا کر 6لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔چو ہنگ کے علا قہ میں عامر کے گھر سے ڈاکو ایک لاکھ کے طلا ئی زیو رات ، شاہدرہ ٹاؤن میں چو دھر ی ریا ض کے گھر سے اس کی فیملی کو یر غما ل بنا کر سے2 لاکھ 60ہزار کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی ، سو ل لا ئنز کے علا قہ میں محبو ب سے 2لاکھ مالیت کے طلا ئی زیو رات ،مزنگ میں احسا اللہ سے 50ہز ار روپے کی نقد ی،ہربنس پو رہ میں حا جی غلا م رسو ل کے گھر سے گن پو ائنٹ پر 4نا معلو م ڈاکو ؤ ں نے 3 لاکھ روپے کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے گارڈن ٹاؤن میں مقبو ل احمد سے ایک لاکھ،اچھرہ میں ند یم سے 70ہز ار روپے،ملت پارک میں شا ہد علی سے ایک لاکھ،ٹاؤن شپ میں احمد سے 88ہزار،ساندہ میں ندیم سے 83ہزار اور غازی آباد میں طفیل سے 85ہزارکی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔علاوہ ازیں ستوکتلہ میں احمد یار،مزنگ میں شاہ نوازکی گاڑیاں اور نشتر کالونی میں شہروز،فیکٹری ایریا میں فیاض،ڈیفنس اے میں حمزہ،شیراکوٹ میں حارث،ہنجروال میں قاسم،گرین ٹاؤن میں عظیم،سبزہ زار میں وسیم،نواں کوٹ میں محرم ،گلشن راوی میں شعیب،مغل پو رہ میں غلام بنی،شادباغ میں آصف اور گوالمنڈی میں جابر کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔
