مرید کے :دوسری شادی کی ضد کرنے والی بھتیجی چچا کے ہاتھوں قتل

مرید کے :دوسری شادی کی ضد کرنے والی بھتیجی چچا کے ہاتھوں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے(نامہ نگار) نا پسندیدہ شخص سے شادی کرنے کی ضد کرنے پر چچا نے چھری سے وار کرکے ایک بچی کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور آلہ قتل سمیت فرار ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ ظہیر کالونی کے رہائشی محمد افضل نے اپنی طلاق یافتہ بھتیجی عطیہ کو نا پسندیدہ شخص سے دوسری شادی کرنے سے منع کیا مگر وہ شادی پر بضد رہی جس پر چچا نے چھری کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور چھری سمیت فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -