قصور:ڈاکو شہریوں سے نقدی و دیگر قیمتی سامان لوٹ کررفوچکر ہوگئے
قصور(بیورورپورٹ)قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو نقدی رقم،موبائل فونز،اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے،تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی موٹر سائیکل سوارسید عدنان شاہ اور خادم علی نواحی گاؤں دفتو میں اپنی ذرعی آراضی کو دیکھ کر واپس آ رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے راستہ میں اسلحہ کی نوک پر روک کر ایک لاکھ سے زائد کی رقم،ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر دستاویزات چھین لئے اسی طرح مصطفےٰ آباد للیانی الفلاح بنک کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ایک نجی موبائل کمپنی کے سیلز مینجر محمد اکرم سے نقدی رقم،دو موبائل فون ،70سمیں ،چھین لیں ،اور فرار ہوگئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
