ساہیوال، دیرینہ رنجش پر 3ملزمان نے فائرنگ کرکے بچے کو قتل اور باپ کو زخمی کردیا
ساہیوال(بیورورپورٹ)سابقہ دشمنی کی رنجش پر 3ملزمان نے فائرنگ کرکے بچے کو قتل اور اس کے باپ کو شدید زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق میرداد معافی کے رہائشی نذیر احمد اور ریاض وغیرہ کے درمیان سابقہ دشمنی کی رنجش چل رہی تھی گزشتہ شام نذیر احمد اپنے بچے صدی احمد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گیس سلنڈر بھروا کر واپس گھر جارہا تھا کہ ریاض احمدوغیرہ مسلح ملزمان آئے اور آتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں صدی احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ نذیر احمد شدید زخمی ہوکر گرپڑا ۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیا ہے ۔
