بٹ خیلہ ،درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

بٹ خیلہ ،درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی تحصیل کے جنرل سیکرٹری فریداللہ خاندان اورساتھیوں سمیت مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزگاؤں طوطہ کان میں ایک تقریب منعقدہوئی تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان مقامی راہنماجنرل کونسلرالیا س ماماجی اورشیرشاہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی مالاکنڈ میں مقبولیت کی وجہ سے مخالفین کے اوسان خطاہوچکے ہیں ا نہوں نے کہاکہ اب عوام روٹی کپڑااورمکان ،اسلام اورانصاف کے نام پردھوکے میں نہیں آئیں گے ائندہ الیکشن میں شکست ان کامقدرہوگی انہوں نے کہاکہ کارکنوں کے جوش وخروش کی وجہ سے اے این پی مالاکنڈ میں دوبارہ بڑی قوت بن چکی ہے اس کی وجہ سے مختلف پارٹیوں کے کارکن مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاہم نئے شامل ہونے والے کارکنوں کومایوس نہیں کریں گے اوران کوپارٹی میں عزت دیاجائیگاکیونکہ ہمارے لئے کارکن محترم ہیں۔