بٹ خیلہ ،گاڑیوں میں تصادم سے ایک جاں بحق ،4 زخمی

بٹ خیلہ ،گاڑیوں میں تصادم سے ایک جاں بحق ،4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈ گاؤں ہیبت گرام جلالہ میں ڈائناگاڑی اورسوزکی میں تصادم ایک شخص جا ں بحق جبکہ دوخواتین سمیت چارافرادزخمی مالاکنڈلیویز نے ڈرائیورکوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مالاکنڈ ایجنسی کے گاؤں تھانہ جلالہ میں ڈائنا گاڑی نمبرbu.c.1930 جو ڈ رائیور رحمان اللہ ولدخان جان سکنہ بابوزئی چلارہاتھاکہ مخالف سمت سے انے والے سوزکی گاڑی نمبرpsm.5390جوڈرائیورعظمت ولدمومن خان چلارہاتھاکہ درمیان خوفناک تصادم ہوئی جس کی وجہ سے سوزوکی میں سوارمحمدپرس ولدسیف الملوک سکنہ ڈپولنڈاکے موقع پرجا ں بحق جبکہ انکی اہیلہ مسماۃجہان بی بی،مسماۃ بخت بلندہ زوجہ زاہدساکنان کوٹہ سوات ،اخترعلی ولدسلطان رحمان اورسوزوکی ڈارئیور عظمت ولدمومن خان ساکنان شانگلہ شدیدزخمی ہوگئے وہ فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیامالاکنڈلیویزپوسٹ تھانہ پل چوکی نے گاڑی کوقبضے میں لیکرڈرائیورکوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔