سوات کی تحصیل کبل کیلئے سب رجسٹرار کا نوٹیفکیشن جاری
پشاور( پاکستان نیوز)صوبائی حکومت نے اہم مسئلہ حل کر دیا ،سوات کی تحصیل کبل کے لئے سب رجسٹرار کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، محمدرفیق سب رجسٹرار تعینات، چارج سنبھال کر کام شروع کردیا، سب رجسٹرار کی تعیناتی پر علاقے کے عوام کی طرف سے ایم این اے مرادسعید اورایم پی اے محب اللہ خان کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل میں سب رجسٹرار کاپوسٹ نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام کو مینگورہ آناپڑرہاتھا، عوامی مشکلات اور پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم این اے مرادسعید اور وزیراعلیٰ کے معاؤن خصوصی محب اللہ خان نے کوشش شروع کی تھی ان کی کوششوں اورباربار صوبائی حکومت کے نوٹس میں لینے کے بعد صوبائی حکومت نے تحصیل کبل کیلئے سب رجسٹرار کی تعیناتی کی احکامات جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کرنے کے بعد محمد رفیق کو سب رجسٹرار تحصیلدار تعینات کردیاہے، موصوف نے بحیثیت سب رجسٹرار چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے اس اہم مسئلہ کو حل کرنے پرعلاقے کے عوام نے صوبائی حکومت اورمرادسعید ومحب اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے ایک اہم مسئلہ حل ہوگیاہے۔
