نئے کرایہ نامہ کو مسترد کرتے ہیں ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

نئے کرایہ نامہ کو مسترد کرتے ہیں ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن رستم کے صدر سلطان علی اور جنرل سیکرٹری سرفراز خان نے سدھوم پریس کلب رستم پریس کانفرس کے دوران کہا کہ ہم نئے کرایہ نامے کو مسترد کرتے ہے کیونکہ ہمارے ساتھ ہر طرف سے ظلم و ناانصافی ہو رہی ہے ٹرانسپورٹروں سے رستم میں روزانہ ہر دوسرے ٹرپ پر 150روپے لئے جاتے ہیں جو ظلم کی انتہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے ایک ہی ضلع میں دو ٹیکس لئے جاتے ہیں اتنے بھاری بھر ٹیکسس کے باوجود رستم اسٹینڈ میں سواریوں کے لئے نہ پانی کا انتظام ہے نہ انتظار گاہ نہ لیٹرین اور نہ زنانہ کے لئے پردے کا انتظار گاہ کا کوئی بندوبست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اے سی مردان گل محمد خان کے واضح احکامات کے باوجود بھی اڈے میں ابھی تک پانی ، لیٹرین اور دیگر سہولیات کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی طرف سے وضح کردہ نرحنامے پر اس وجہ سے عملد رآمد کے پابند نہین ہے کہ ہمارے جتنے بھی مسائل ہیں انکو حل کرنے کی بجائے روز بروز اضافہ ہوتا ہے ۔۔۔