بٹ خیلہ ، مالاکنڈکے کنٹریکڑوں کے ٹینڈروں سے بائیکاٹ کاسلسلہ بدستوری جاری
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )فنڈزکی عدم دستیابی اورکنٹریکٹروں کے کروڑوں روپے مختلف اداروں کے ساتھ بندہونے کی وجہ سے مالاکنڈکے کنٹریکڑوں کے ٹینڈروں سے بائیکاٹ کاسلسلہ بدستوری جاری مالاکنڈمیں ترقیاتی کام ٹھپ ہوکررہ گیاہزاروں مزدوربے روزگارجب تک ہمارے مطالبات منظورنہیں ہوئی اس وقت تک ہمارااحتجاج جاری رہے گا اوراس سلسلے میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم پورے مالاکنڈڈویژن کے کنٹریکٹربرادری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بائیکاٹ میں ہمارے ساتھ دیجئے ان خیالات کااظہارگورنمنٹ کنٹریکٹرایسوسی ایشن ضلع مالاکنڈکے صدرمحمداسرارجنرل سیکرٹری شفیق خان ،فضل رازق خان ،عبدالرحمان ،اصغرخان اوررحم سیدنے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہاکہ ضلع مالاکنڈایک پسماندہ علاقہ ہے مگراب موجودہ حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹربرداری نے احتجاجاًتمام ٹینڈروں سے بائیکاٹ کیاہے جوان کے مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگی کیونکہ ہم کسی بھی صورت میں فری کوالفیکیشن ماننے کوتیارنہیں ہے فنڈزکی عدم دستیابی کی وجہ سے کنٹریکٹربرادری کے محکمہ ایری گیشن ،محکمہ ٹی ایم اے اورسی اینڈڈبیلومیں کروڑوں روپے بندہیں جس کی وجہ سے تمام کام ٹھپ ہوکررہ گیاہے اورہزاروں مزدوربے روزگارہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ اے سی سوات ہمارے کورئرکے ذریعے بجھوائے گئے لفافے وصول نہیں کرتے جوہمارے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے انہوں نے کہاکہ جب تک ہمارے مطالبات منظورنہیں ہوئی اس وقت تک ہمارااحتجاج جاری ر ہے گا اوراس سلسلے میں ہم کسی بھی مالی وجانی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم پورے مالاکنڈڈویژن کے کنٹریکٹربرادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اس مہم میں ہمارے ساتھ دیکرپورے مالاکنڈڈویژن کے ٹینڈرزسے بائیکاٹ کریں۔
