کلمہ طیبہ کی بنیاد پرہم سب کو ایک بار متحد ہونیکی ضرورت ہے :حافظ احسان اللہ
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کلمہ طیبہ کی بنیادپرہم سب کوایک بارمتحدہونے کی ضرورت ہے۔مذہبی‘سیاسی ولسانی فرقہ واریت کوختم کرناہوگا۔نظریہ پاکستان کی بنیادپرکشمیراورہندوستان کے مسلمانوں کوآزادی دلاناہم سب پرفرض ہے۔ان خیالات کااظہارڈیرہ اسماعیل خان میں نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیراہتمام23مارچ کے حوالے سے احیائے نظریہ پاکستان ریلی کے موقع پرزونل امیرجماعتہ الدعوۃ حافظ احسان اللہ‘مسلم لیگ(ن)کے رہنماڈاکٹرعبداللہ ظفری‘ضلعی امیرجماعت اسلامی زاہدمحب اللہ ایڈووکیٹ‘صدرخاکسارتحریک میاں اللہ ڈتہ ساجد‘صدراساتذہ محاذرضاء اللہ ظفری ودیگرنے کیا۔یہ ریلی مرکزعبداللہ بن مسعودسے نکل کرٹانک اڈہ سے ہوتے ہوئے توپانوالہ چوک پہنچ پراختتام پذیرہوئی۔ریلی میں شرکاء نے پاکستانی پرچم اوربینرزاٹھارکھے تھے۔ریلی کے دوران ملی نغمے چلائے گئے۔ ریلی میں کافی جوش وخروش پایاگیا۔شرکاء نے پاکستان کامطلب کیا’’لاالہ اللہ محمدرسول اللہ‘‘اورنظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے کے نعرے لگائے۔اس موقع پرشرکاء نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی‘بدعنوانی‘چوری وڈکیتی کاحل صرف اورصرف نظریہ پاکستان میں ہے۔ریلی کے اختتام پرحافظ عبدالوہاب مسؤل دعوت واصلاح جماعتہ الدعوۃ نے ملک کی سلامتی‘حفاظت اورترقی کیلئے خصوصی دعاکرائی۔
