حکمرانوں کی مفاد پرستانہ غلط پالیسیوں سے تنگ آچکے ،محمد زادہ بھٹو
بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )پیپلز پارٹی شہید بھٹوملاکنڈ کے ضلعی صدر سابق امیدوار صو بائی اسمبلی محمد زادہ بھٹو نے کہا ہے کہ عوام جاگیردارانہ اور سرمایہ درارانہ نظام جبکہ حکمرانوں کی مفاد پرستانہ غلط پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں پی پی شہید بھٹو کاغریب عوام کے ساتھ قلبی رشتہ ہے اور ان کے دکھ درد میں برابر شریک ہے بٹ خیلہ پریس کلب میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ پی پی شہید بھٹو ہی صحیح معنوں میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹوشہید کی وارث سیاسی جماعت ہے اور اسے کسی دباؤ میں لاکر ختم کر نے کی باتیں کرنے والے خواب خرگوش میں مدہوش ہیں کیونکہ پی پی شہید بھٹودراصل ملک وقوم اور خصو صا غریب عوام کو بحرانوں سے نکال کرترقی و خو شحالی کی راہ پر گامزن کر نے اور روشن مستقبل کی ضمانت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ اپنے مفادات کی خاطر سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنے والے موقع پر ستوں کا اب کو ئی سیا سی مستقبل نہیں کیونکہ عوام اب محترمہ غنویٰ بھٹو اور فاطمہ بھٹو کی قیادت میں متحد ہو رہے ہیں ۔
