صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف بچوں میں گھل مل گئے
اسلام آباد (آن لائن) یوم پاکستان کی تقریب میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف ، نے پریڈ کے اختتام پر وہاں موجود چاروں صوبوں سے آئے بچوں سے ملاقات کی اور وہ ان میں گھل مل گئے۔ صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بچوں کو پیار کیا اور ان سے مصافحہ کیا۔ بچوں نے موقع کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ سیلفیاں بنائی۔
