غلام مصطفیٰ کھر کے چھوٹے بھائی غلام محمد میلادی انتقال کر گئے
مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے چچا غلام محمد میلادی کھر مظفر گڑھ میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق غلام محمد میلادی کھر کو کچھ روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور کارڈیالوجی ہسپتال ملتان میں زیرعلاج تھے۔
