وسیم اکرم نے ڈین جونز کو قومی ٹیم کا کوچ بنانے کی سفارش کر دی

وسیم اکرم نے ڈین جونز کو قومی ٹیم کا کوچ بنانے کی سفارش کر دی
وسیم اکرم نے ڈین جونز کو قومی ٹیم کا کوچ بنانے کی سفارش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، نئی دہلی( آن لائن)پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تبدیلیوں کی ہوا چلنا شروع ہو گئی۔ خرم منظور کو ٹیم میں شامل کرنے پر ہارون رشید قصوروار قرار۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں نا قص کار کردگی پر تحقیقات پانچ رکنی کمیٹی کریگی۔ وسیم اکرم نے ڈین جونز کو کوچ بنانے کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ایشیا کپ میں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے والی ٹیم کے ایک رکن کاکہنا ہے کہ خرم منظور کو ٹیم میں شامل کرنا ہاورن رشید کی بنیادی غلطی تھی جس میں پوری سلیکشن کمیٹی نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔اسی بنا پر ہاورن رشید سمیت پوری سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا جائے گا۔کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ ٹیم اینالسٹ سے نیوزی لینڈ کے خلاف مڈل آرڈر بلے بازوں کی سست رفتار بیٹنگ کی تحقیقات شماریاتی اور ویڈیو ثبوت کی روشنی میں کی جائے گی۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق جون 2016ءکے بعد وقار یونس کو فارغ کر دیا جائے گا جبکہ چیئرمین پی سی بی کو وسیم اکرم نے سفارش کی ہے کہ ڈین جونز کو کوچ مقرر کر دیا جائے۔

مزید :

کھیل -